(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسجد اقصٰی خالصتا اسلامی ورثہ ہے اور اس کے ارد گرد کی ساری اراضی فلسطینی سرزمین ہے، جس پر کسی صورت قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے مقبوضہ بیت المقدس کے ترجمان محمد حمادہ نے مشرقی بیت المقدس میں ‘ الحمراہ لینڈ’ پر کیے گئے غیر قانونی صہیونی آباد کاروں کے ناجائز قبضے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فلسطین کو یہودیانے کی سازشوں اور منصوبوں کی ایک اور کڑی ہے۔
انھوں نے کہا ‘صہیونی منصوبے کے مطابق مسجد اقصیٰ کے گرد و پیش سے فلسطینی آبادی کو مکمل صاف کر کے مسجد اقصیٰ پر قبضے کو اور اسے یہودیانے کی سازش کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
تاہم ترجماں حماس نے کہا ‘ فلسطینی عوام اس پر خاموش نہیں رہیں گے اور اسراائیل کے اس جرم پر اپنے رد عمل دیں گے۔ کیونکہ مسجد اقصٰی خالصتا اسلامی ورثہ ہے اور اس کے ارد گرد کی ساری اراضی فلسطینی سرزمین ہے، جس پر کسی صورت قبضہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
حماس کی طرف سے اس بیان میں عرب لیگ اور اسلامی کانفرنس تنظیم سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ صہیونی قبضے اور مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کی تیزہوتی کارروائیوں کا نوٹس لیں۔ اسلامی مقدسات کا تحفظ عرب لیگ اور اسلامی کانفرنس تنظیم کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔