(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی زندانوں میں اس وقت 50 کے قریب اردنی نژاد فلسطینی قید ہیں ان میں سے اکثر 15 سالوں سے صہیونی جیلوں میں قید ہیں۔
صہیونی جیلوں میں قید فلسطینی شہریوں کی تفصیلات فراہم کرنےو الے ادارے کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست کے حکام نے 41 سالہ اردنی نژاد فلسطینی رافت ولید عبدالقادر عسعوس کو 20 بعد اردن واپسی کی شرط پر رہا کردیا۔
کمیشن کے مطابق 17 اردنی باشندے اب بھی اسرائیلی قید میں ہیں۔ مقیّد افراد میں سے کچھ 15 سال سےاسرائیلی عقوبت خانوں میں بند ہیں۔ کچھ کو مزید دس سال قید کاٹنا ہو گی۔
کمیشن نے ولید عبدالقادر عسعوس کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلسطینی عوام مقبوضہ فلسطین کی آزدی کے لئے جہدجہد کرنےوالے تمام قیدیوں کے ناموں کو عقیدت سےیاد رکھتے ہیں فلسطینیوں کے دلوں پر فلسطین کی آزادی کے لئے کام کرنے والے ہرایک مجاہد کا نام کندہ جنہوں نے فلسطینی انقلاب کی صفوں میں لڑا اور اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ قبضے کی جیلوں میں برسوں گزارے۔