(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینیوں کے خلاف قتل کی کارروائیاں صیہونی فوج کی مکمل حمایت اور صہیونی پولیس کی ہدایت پر کی جارہی ہیں، بن گویر کے طاقت میں آتے ہی اس کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا ۔
مقبوضہ فلسطین میں داخلی سیکیورٹی امور کے ماہر محمد وتد نے الرسالہ نیٹ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ رواں سال 2022 کو مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے قتل عام اور منظم جرائم کے حوالے سے ایک خونی سال تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ اس میں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے علاوہ فائرنگ کی الگ الگ کارروائیوں میں 103 فلسطینیوں کی ہلاکت ریکارڈ کی گئی۔
انھوں نے بتایا ہے کہ صہیونی فوج فلسطینیوں کے قتل عام کے لئے جرائم پیشہ گینز کو استعمال کررہی ہے فلسطینیوں کے خلاف قتل کی کارروائیاں صیہونی فوج کی مکمل حمایت اور صہیونی پولیس کی ہدایت پر کی جارہی ہیں ،
انہوں نے وضاحت کی کہ انتہاپسند ایتمار بن گویر کا وزارتِ سلامتی کا عہدہ مقبوضہ اندرونی علاقوں میں جرائم میں اضافے کا باعث بنے گا، "جس کے لیے اندرونی رہنماؤں سے اس مسئلے کو ختم کرنے کے لیے مناسب طریقے تلاش کرنے کی ضرورت ہے
محمد ود نے مزید بتایا کہ (اسرائیل) عرب معاشرے کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام میں اپنی بڑی ناکامی کا اعتراف کرتا ہے، "اور قابض پولیس کے پاس ایسے جرائم پیشہ افراد موجود ہیں جو فلسطینیوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں، لیکن ان کا کوئی احتساب یا نگرانی نہیں ہے۔”