(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ روز جمعرات کو مقبوضہ بیت المقدس کے شہر شیخ جراح میں غیرقانونی صہیونی آباد کار نے ایک فلسطینی بچے کو تیز رفتار گاڑی سے روند ڈالااور فرار ہوگیا۔
مقامی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کےعلاقے الشیخ جراح محلے میں ایک غیرقانونی اسرائیلی آبادکار 12 سالہ فلسطینی بچے مالك أبو سبيتان کوتیزرفتارگاڑی سے روند ڈالا اور موقع سے فرار ہوگیا ،صہیونی پولیس نے فرار صیہونی کی شناخت ظاہر کرنے سے انکار کردیا ہے ۔
حال ہی میں مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم میں فلسطینی شہریوں کی اپنی املاک کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے جس میں فلسطینیوں اور ان کے گھروں پر حملے، ان کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور ان کی سڑکیں بلاک کرنا شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کی رپورٹوں کے مطابق، 2022 کے آغاز سے، اسرائیلی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم میں فلسطینیوں اور ان کی اپنی املاک پر 290 سے زیادہ حملے کیے ہیں، جن میں سے 60 فلسطینی باشندوں کو زخمی کرنے کا باعث بنے ہیں۔
650,000 سے زیادہ نوآبادیاتی آباد کاروں کو مقبوضہ مغربی کنارے اور یروشلم کی چوری شدہ زمینوں پر تعمیر کی گئی 164 غیر قانونی بستیوں اور 124 چوکیوں میں تقسیم کیا گیا۔
مغربی کنارہ اور یروشلم کی زمینیں بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر مقبوضہ علاقے ہیں جس کی وجہ سے وہاں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کی تمام سرگرمیاں غیر قانونی ہیں۔