(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی بلدیہ نےمقبوضہ یروشلم میں سال 2023 کے بجٹ کے تحت نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے ہمیشہ سے زیادہ فنڈز مختص کر دیے ہیں۔
غیرقانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے عبرانی زبان کے معتبر اخبار یسرائیل ھیوم نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حالیہ انتخابات میں انتہا پسند یہودی جماعتوں نے کنیسٹ میں اتحاد کےبعد مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدسمیں نئی غیر قانونی صہیونی بستیوں کی تعمیر کوعالمی برادری کی جانب سے غیر قانونی قرار دینے کے باجود اس کے لیے فنڈز کو ڈبل کر دیا گیا ہے اس کے تحت صہیونی بلدیہ کی فنانشل کمیٹی نے چھ ارب شیکل کے اضافی بجٹ کی منظوری دی ہے
واضح رہے یہ مختص کی گئی رقم پچھلے سال کے بجٹ کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ اس بجٹ کو اسائیلی تاریخ کا نئی غیر قانونی صہیونی بستیوں کی تعمیر کے لیے سب سے بڑا بجٹ قرار دیا گیا ہے۔ جو یروشلم میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے علاوہ توسیعات پر خرچ کی جائے گی۔