(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج میں خواتین کے ساتھ گذشتہ سال 22کے مقابلے میں رواں سال 106 زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی نیوز چینل “کان” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج میں خواتین فوجیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ،چینل نے مزید بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج میں جہاں جنسی ذیادتی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے وہیں فوجیوں میں ذہنی امراض کے باعث خود کشیو ں کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں اسرائیلی فوج میں جنسی زیادتی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ،گذشتہ سال کے 22 کیسز کے مقابلے میں رواں سال ان کی تعداد 106 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ان واقعات میں رواں مہینے ایسے ہی ایک اسکینڈل نے اسرائیلی فوج میں کھلبلی مچادی جب ایک لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے کے ایک اعلیٰ افسر کو اپنی کمان میں خدمات انجام دینے والی خواتین فوجیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے معطل کر دیا گیا ۔