(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی مذہبی رہنما بتسلئيل سموتريتش نے مزاحمت کاروں کی جانب سے صہیونی فوجیوں پر پے درپے حملوں پرکہا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کو فلسطینیوں سے مزیدسختی سے نمٹناچاہئے۔
غیرقانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے مذہی رہنما بتسلئيل سموتريتش نے فلسطینیوں کے خلاف اپنے حالیہ اشتعال انگیز بیان میں کہا ہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے صہیونی سیکیورٹی فورسز پر روازنہ کہ بنیاد پر ہونے والے حملے تشویشناک ہیں ،فلسطینی مزاحمت کار سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد سے حملے کررہے ہیں جومعمولی بات نہیں ہے۔
اسرائیلی اخبار کو دیئے جانے والے انٹر ویو میں انھوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کو مزید سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کو فلسطینیوں کے خلاف طاقت کامزیداور بھرپور استعمال کرنا چاہئے۔