(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسزنے تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں روایتی لوٹ مار کی اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ، مزاحمت کرنے پر چھ فلسطینیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صہیونی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں عسکر پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارکارروائی کی، گھر گھر تلاشے کے نام پر فلسطینیوں کے گھروں میں لوٹ مار کی اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف فلسطینی نوجوانوں نے مزاحمت کی ، مزاحمت کرنے پر صہیونی فورسز نے دو نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ چاردیگر کو گرفتار کرلیا۔
ایک اور چھاپے میں اسرائیلی قابض فوج نے 22 سالہ ہشام عواد، ناصر عبداللہ کے گھروں پر دھاوا بولا اور ان افراد کو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کرلیا۔