(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی باشندوں کی یہ گرفتاریاں ایک ایسے وقت میں کی گئی ہیں جب مزاحمتی تحریک حماس کا 35 واں یوم تاسیس منایا جارہا تھا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز غاصب صہیونی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں نام نہاد تلاشی کی کارروائیوں کے نام پر روایتی لوٹ مار شروع کی اور دوران اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہ نماؤں اور کارکنوں سمیت 25 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
تاریخی شہر الخلیل میں کارروائیوں کے دوران دورا کے علاقے سے الشيخ رزق الرجوب، جادالله الرجوب، يوسف أبو راس، محمد اقطيل، آدم أبو شرار، محمد أبو سندس اور ثائر أبو سندس کو گرفتار کیا گیا ۔
صہیونی فورسز نے نابلس کے علاقے بلاطہ پناہ گزین کیمپ سے درویش ابو حلیمہ کو گرفتار کیا۔ بیتا سے لوئی حمائل کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، زواتا سے عبداللہ عبد اور احمد صالح کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ جباری سعیر قصبے سے أنس محمد سے گرفتار کیا گیا۔
صہیونی فورسز کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ عباس ملیشیا نے بھی حماس کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔
غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے امجد ملحم کو کفر راعی سے گرفتار کیا۔ احمد نافع قبھا اور محمد خلیل قبھا کو جنوب مغربی جنین میں طورہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، جب کہ عزالدین ثوابتہ کو جنوبی بیت لحم کے علاقے بیت فجار سے گرفتار کیا گیا۔
ادھر بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے بدو قصبے سے اسامہ ابو عید، زاھر الخضور اور عدی صدام بدوان کو گرفتار کیا۔
طولکرم سے اسرائیلی فوج نے عثما الغول کو نورشمس کیمپ میں تلاشی کے دوران گرفتار کیا جب کہ سابق اسیر محمد خلف کوطولکرم شہر سے حراست میں لیا گیا۔
غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں تلاشی کے دوران اسرائیلی فوج نے ایک طبی امدادی کارکن احمد العجوری کو جب کہ محمود تیتان کو قلقیلیہ سے گرفتار کیا گیا۔ سابق اسیر محمد المیمی کو اریحا سے حراست میں لیا گیا۔