• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی ریاست نے بیت المقدس پرمذہبی جنگ مسلط کررکھی ہے، احمد ابو حلبیہ

قابض صہیونی دشمن جعلی اور من گھڑت صہیونی بیانیے کے تحت انتہا پسند یہودیوں کو قبلہ اول میں داخلے پر اکساتا ہے

بدھ 14-12-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی ریاست نے بیت المقدس پرمذہبی جنگ مسلط کررکھی ہے، احمد ابو حلبیہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی تلمودی تعلیمات کی ادائی کی آڑ میں باطل توراتی تلمودی نظریات مسلط کرتے ہوئے مسلمانوں کے قبلہ اول کو ان سے چھین لینا چاہتے ہیں  تاہم فلسطینی ان کے اس مکروہ خواب کو کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے۔

غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے سنگین جرائم  اور صہیونی آبادکاروں کے قبلہ اول پر دھا ؤوں پر اپنے شدید رد عمل میں فلسطینی قانون ساز کونسل کے رکن ڈاکٹر احمد ابو حلبیہ نے زور دے کر کہا ہے کہ قابض اسرائیل نے بیت المقدس پرمذہبی جنگ مسلط کررکھی ہے اور یہودی آباد کاروں کے مسجد اقصیٰ پر دھاووں کے ساتھ یہ جنگ اور بھی تیز ہوتی جا رہی ہے۔

احمد ابوحلبیہ نے کہا کہ صہیونی آباد کاروں کے اسرائیل کی سرکاری سرپرستی میں مسجد اقصیٰ پر دھاوے جرم ہیں اور فلسطینی قوم اس جرم پر خاموش نہیں رہے گی۔ فلسطینی عوام قبلہ اول کے دفاع کے لیے پوری قوت کے ساتھ کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قابض صہیونی دشمن جعلی اور من گھڑت صہیونی بیانیے کے تحت انتہا پسند یہودیوں کو قبلہ اول میں داخلے پر اکساتا ہے۔ انتہا پسند یہودی گروپ مذہبی رسومات کی آڑ میں مسلمانوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے ہیں۔ یہودی انتہا پسندوں نے 18 دسمبر کونام نہاد ’حانوکاۃ‘ تہوار کا گھٹیا منصوبہ تیار کیا ہے۔ انہوں نے فلسطینی شہریوں پر زور دیا کہ وہ یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پر دھاووں کی بھرپورمزاحمت کریں۔

ابو حلبیہ کا کہنا تھا کہ غاصب صہیونی تلمودی تعلیمات کی ادائی کی آڑ میں باطل توراتی تلمودی نظریات مسلط کرتے ہوئے مسلمانوں کے قبلہ اول کو ان سے چھین لینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ کے مرابطین قبلہ اول پر دھاوے بولنے والوں کی گھات میں ہیں اور وہ دشمن کی ہر چال کو ناکام بنائیں گے۔

Tags: احمد ابو حلبیہاسرائیلیاسمبلیصہیونیفسلطینیقانون ساز
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.