(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مظلوم فلسطینیوں کے خلاف غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی مجرمانہ سرگرمیاں نسل کشی کے عزائم سبب ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں اسلامک کرسچئین کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں صہیونی ریاست ا سرائیل کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے مقدس کو یہودیانے اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی ہے ، ادارے نے ان مقامات کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئیے فلسطینی کارکنوں اور قیدیوں کے خلاف اسرائیلی قابض فوج کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور ملک بدریوں پر خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی فلسطینیوں کے خلاف سرگرمیاں نسل کشی کے عزائم سبب ہیں۔
بیان میں فلسطینی قیدی صلاح الحموری کو فرانس ڈیپورٹ کرنے کے فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض اتھارٹی کی نسل کشی اور فلسطینیوں کو ملک بدر کرنے کی یہ پالیسی تمام تر بین الاقوامی قوانی کی خلاف ورزی پر مبنی ہیں۔
واضح رہے کہ دوہزار سولہ میں اسرائیلی قابض اتھارٹی نے صلاح الحموری اور ان کی اہلیہ کو اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلانے والوں میں شامل ہونے کے الزام میں فلسطین بدر کرنے کا حکم دیا تھا اور اس سے قبل انھیں طویل قید میں رکھنے کا حکم بھی دیا تھا ۔