(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ سے تعلق رکھنے والے 200 فلسطینی مسیحیوں کو مغربی کنارے کے تاریخی شہر بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات میں شرکت کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔
مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں آرتھوڈوکس چرچ کے میڈیا ڈائریکٹر کامل عیاد نے صہیونی ریاستی دہشتگردی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ چرچ نے غزہ سے تعلق رکھنےوالے 800 فلسطینی مسیحٰوں کے ناموں کی فہرست صہیونی بارڈر حکام کو بھیجی ہے جو مغربی کنارے کے تاریخی شہر بیت لحم جو حضرت عیسیٰ علیہ سلام کی جائے پیدائش ہے کا سفر کرنے کے خواہشمند ہیں، لیکن اسرائیلی حکام نے 800 میں سے 200 فلسطینیوں کو اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔
عیاد نے اسرائیلی فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ "ہر فلسطینی مسلمان اور عیسائی کو کسی بھی وقت اور کسی بھی موقع پر مقدس اسلامی اور عیسائی مقامات کا دورہ کرنے کا حق ہے۔”