(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دونوں طالبات کو یونیورسٹی جاتے ہوئے راستے سے حراست میں لیا گیا، دونوں طالبات کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی۔
عینی شاہدین کے مطابق غاصب صہیونی فورسز نے گذشتہ روز العروب پناہ گزین کیمپ کے پاس سے سڑک پر تلاشی کے دوران دو فلسطینی طالبات جو یونیورسٹی جارہی تھیں کو روکنا اور پوچھ گچھ کرنے کے بعد دونوں طالبات کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا، دونوں طالبات کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی اور نا ہی ان کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔