• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصیٰ کا منہدم کرنے کا صہیونی منصوبہ جاری، ایک اور نئی سرنگ کا انکشاف

قبلہ اول کی مغربی دیوار کے نیچے "ٹیمپل برج"  کے نام سے ایک نئی سرنگ کا انکشاف ہوا ہے جو زیر زمین 20 میٹر کی گہرائی میں کھودی گئی ہے

جمعرات 08-12-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مسجد اقصیٰ کا منہدم کرنے کا صہیونی منصوبہ جاری، ایک اور نئی سرنگ کا انکشاف
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یہ سرنگ کئی ماہ قبل کھولی گئی تھی اور یہ نام نہاد "حشمونیم” سرنگ کے نیچے واقع ہے اور دیوار البراق سے غوانمہ دروازے تک پھیلی ہوئی ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے علاقے ام الفحم سے تعلق رکھنے والے محقق معاذ اغباریہ نے صہیونی ریاستی دہشتگردی کے ایک اور باب کا انکشاف کیا ہے  ، انھوں نے بتایا ہے کہ غیر قانونی صہیونی ریاست نے مسجد اقصیٰ کو منہدم کرنے کے لئے اپنی مجرمانہ کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور اس سلسلے میں  مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار کے نیچے نام نہاد "ٹیمپل برج”  کے نام سے ایک نئی اسرائیلی سرنگ کا انکشاف ہوا ہے جو زیر زمین 20 میٹر کی گہرائی میں کھودی گئی ہے۔

معاذ اغباریہ نے بتایا ہے کہ  یہ  سرنگ نئی نہیں ہے بلکہ کئی ماہ قبل کھولی گئی تھی اور یہ نام نہاد "حشمونیم” سرنگ کے نیچے واقع ہے اور دیوار البراق سے غوانمہ دروازے تک پھیلی ہوئی ہے۔ زائرین مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں عمریہ اسکول کے نیچے سرنگ کے دروازے سے باہر نکل رہے ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ نئی سرنگ مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار کی بنیادوں اور دیوار کے راستے کے ساتھ واقع پرانے شہر کے مکانات کے لیے خطرہ ہے، جب تک قابض اسرائیل اس جگہ پر کھدائی کا کام جاری رکھے گا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ قابض ریاست یہودیوں اور غیر ملکی سیاحوں کو دیوار براق سے سرنگ کا دورہ کرنے کی اجازت دیتا ہے، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کے پاس "بلیو آئی ڈی” ہے۔ انہیں ایک معائنہ گیٹ سے گزر نے اور اسے دیکھنے کے لیے 40 شیکل ادا کرنا ہوتے ہیں۔

Tags: اسرائیلیدیوار براقصیہونیفلسطینیمسجد اقصیٰمعاذ اغباریہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.