(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مزاحمتی تحریک حماس عام طور پر 14 دسمبر کو اپنا یوم تاسیس مناتی ہے۔ 1987 ءمیں اس کی بنیاد رکھی گئی تھی۔
اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے تنظیم کے 35 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ، فلسطین اور اہر مقیم فلسطینیوں کو تاسیسی تقریبات میں زیادہ سے زیادہ شریک کرنے کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں اس حوالے سے حماس نے اپنا نیا لوگو بھی جاری کردیا ہے۔
تحریک کے استحکام کو ظاہر کرتے لو گو پر فلسطین کا نقشہ، پرچم اور قبۃ الصخرہ واضح ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کی تحریکِ مزاحمت اور اسرائیلی قبضے کے خلاف جدوجہدِ آزادی کی 35 سالہ تاریخ کو سمویا گیا ہے۔
لوگو میں آزادی کے حصول تک مسلح مزاحمت اپنائے رکھنے کے لیے بندوق بھی شامل کی گئی ہے۔
تحریک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ "جب ہم اپنے نئے لوگو کی نقاب کشائی کرتے ہیں، ہم مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس، 1948 سے مقبوضہ علاقوں اور غزہ کی پٹی کے صالح شہداء، بہادر قیدیوں، زخمیوں اور تمام ثابت قدم فلسطینیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔”
حماس عام طور پر 14 دسمبر کو اپنا یوم تاسیس مناتی ہے۔ 1987 ءمیں اس کی بنیاد رکھی گئی تھی۔