(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شرپسند صہیونی آبادکاروں نے قبلہ اول پر دھاوے کے دوران اشتعال انگیز نعرے بازی کی اور یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق آج صبح درجنوں شرپسند صہیونی آبادکاروں نے صہیونی سیکیورٹی فورسز کے حفاظتی حصار میں قبلہ اول پر دھاوا بولا ، آبادکارمراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور یہودیوں کی مقدس مذہبی کتاب تالمود کے مطابق رسومات ادا کیں ، اس دوران آبادکاروں نے مسلمانوں کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی اور مسلمان اور عرب مخالف اشتعال انگیز نعرے بازی کی۔
غاصب فوج نے مسجد اور پرانے شہر کے اطراف میں سخت سیکیورٹی کے اقدامات نافذ کرتے ہوئے آبادکاروں کو اشتعال انگیز حملے کرنے میں ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مکمل تحفظ فراہم کیا۔