(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عمر یوسف کو گذشتہ روز صہیونی فورسز نے دھیشیہ پناہ گزین کیمپ دھاوکے کے بعد شروع ہونے والی جھڑپوں میں گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر بیت لحم کے علاقے دھیشیہ پناہ گزین کیمپ پر صہیونی فورسز نے سادہ لباس میں دھاوہ بولا اور گھر گھر تلاشی کے نام پر مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کےساتھ ساتھ اغوا کرنا شروع کیا جس کےجواب میں فلسطینی نوجوانوں نے مزاحمت کی جن کو منتشر کرنے کےلئے صہیونی فورسز نے طاقت کا بھرپور استعمال کرتےہوئے فائرنگ کی۔
اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دھیشیہ پناہ گزین کیمپ کارہائشی 22 سالہ عمر يوسف حسن مناع چار گولیاں لگنے سے شہید ہوگیا تھا۔
آج صبح شہید عمر يوسف حسن مناع کے جسد خاکی کو ہزاروں فلسطینیوں نے شہداء کے قبرستان میں ان کی آخری آرام گاہ میں سپر دخاک کردیا ۔