(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز طاقت کے بدترین استعمال کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلوں کو پست کرنے اور مزاحمتی کارروائیوں کو روکنےمیں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے۔
صہیونی ریاست اسرائیل کے عبرانی نیوز چینل 12 نےاپنی رپورٹ میں اسرائیلی آپریشنز اور قتل عام کے باوجود تیز ہوتے ہوئے مزاحمتی حملوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے میں کم سے کم 26 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں فائرنگ اور پتھراو سمیت دھماکہ خیز مواد کے حملے بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے غیر قانونی صہیونی فورسز کے ساتھ تصادم کے دوران مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے گئے۔ تصادم 13 مقامات پر فلسطینوں کی طرف سے قابض فوج اور آباد کاروں پر سنگ باری کی گئی۔
فلسطینیوں نے مغربی کنارے کے الگ الگ علاقوں میں آباد کاروں کے تین حملوں کا جواب دیا اور آباد کاروں کی ایک گاڑی تباہ ہو گئی۔
بھرپور کارروائیوں میں مزاحمتی کارکنوں نے دھماکہ خیز مواد پھینکنے کے علاوہ جنین اور اس کے کیمپ پر اسرائیلی فوج کے دھاوے کے دوران قابض فورسز پر فائرنگ کی۔
الطور، کوہ گریزیم اور نابلس کے قصبے صورہ میں قابض فوجی پوائنٹ کی طرف فلسطینیوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔
مزاحمتی کارکنوں نے طولکرم میں ہرمش یہودی بستی کی طرف فائرنگ کی اور بیت لحم میں جھڑپوں کے دوران دھماکہ خیز ڈیوائس سے نشانہ بننے کے بعد ایک فوجی زخمی ہوا۔