(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) انتظامی حراست کے تحت گرفتار فلسطینی قیدی کینسر کا شکار ہے ، مرض خطرناک مرحلے میں داخل ہونے کے باوجود صہیونی حکام کی جانب سے علاج کی کوئی سہولت فراہم نہیں کی جارہی ہے۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنےوالے ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے نواحی علاقے کفر عین سے تعلق رکھنے والے بیس سالہ عا صف الرفاعی کو صہیونی فورسز نے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت 24 ستمبر کو گرفتار کیا تھا ۔
عاصف الرفاعی بڑی آنت کے کینسر میں مبتلا ہے تاہم اس کے باوجود صہیونی حکام انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرتے ہوئے اسیر کا علاج مکمل کرنے کے لیے ضروری طبی معائنے میں تاخیر کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں اسیر کی حالت خطرے میں ہے اور اس کی زندگی کسی بھی وقت ختم ہوسکتی ہے
رپورٹ میں بتایاگیا ہےکہ اسیر کی صحت کی حالت خطرناک ہے اور اسے فوری طبی سہولیات کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی ریاست کی جیلوں میں تقریباً 600 بیمار قیدیوں کو حراست میں رکھے ہوئے ہیں جن میں سے 200 کے قریب دائمی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ 24 قیدی اور ایسے قیدی بھی شامل ہیں جو مختلف درجات کے کینسر اور ٹیومر میں مبتلا ہیں۔