(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز نے روزگارکے لئے اسرائیل میں داخل ہونے کا انتظار کرنےو الے فلسطینی مزدوروں پر آنسو گیس کے شیل اور اسٹن گرینیڈ فائر کیے جس سے درجنوں افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑاجبکہ متعدد بے ہوش ہوگئے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ رو ز غیر قانونی صہیونی ریاست کی فوج نے دیوار علیحدگی کے قریب اسرائیل میں روزگار کے لئے داخلے کا انتظار کرنےو الے فلسطینی مزدوروں پر اچانک آنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں مزدوروں میں بھگڈر مچ گئی ، صہیونی فورسز نے ربڑ کی گولیاں بھی چلائیں۔
صہیونی فورسز کی جانب سے اچانک بلاجواز فلسطینی مزدوروں پر آنسو گیس کے شیل اور اسٹن گرینیڈ فائرسے متعدد فلسطینی مزدوربے ہوش ہوگئے جبکہ درجنوں کو سانس لینے میں تکلیف ہوئی جن کو فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔