(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اغواکنندگان میں دو اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں سمیت ایک خاتون بھی شامل ہیں جن کو نامعلوم مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں ریاستی دہشتگردی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بیس سے زائد فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے اغوا کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواکنندگان میں طولکرم مہاجر کیمپ سے تعلق رکھنےوالے17 سالہ اسد عمران اور 16 سالہ ضیاد الشرق سمیت انسانی حقوق کی کارکن مریم بھی شامل ہیں جن کو نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
صہیونی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اغواکنندگان کے حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی نا اور ہی ان کے عائد الزامات کی کوئی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔