(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر نے طلباء کو مقبوضہ فلسطین کے تاریخی پس منظر اور غیر قانونی صہیونی ریاست کے حوالے سے یہودیوں کے جھوٹے دعوؤں کے بارے میں بریف کیا۔
انڈونیشیا کی معروف یونیورسٹی Paramadina Univeristy میں "آج فلسطین اور پاکستان” کے موضوع پر ایک خصوصی لیکچر پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابرابو مریم نے خطاب کیا۔
خصوصی لیکچر میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباء نے شرکت کی اور مختلف ممالک میں امریکی مداخلت پر سوالات اٹھائے۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابو مریم نے طلباء کو مقبوضہ فلسطین کے تاریخی پس منظر اور غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کےحوالے سے یہودیوں کے جھوٹے دعوؤں کے بارے میں بریف کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان کی پالیسی پر بات کی اور مقبوضہ فلسطین کے بارے میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے واضح خطوط کو بیان کیا۔
انہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل صیہونیوں کی ناجائز ریاست ہے۔ انھوں نے بتایا کہ برصغیر اور مغربی ایشیا میں برطانوی سلطنت وہی دشمن تھی جس نے مغربی ایشیا میں برطانوی اور مغربی مفادات کی حفاظت کے لیے غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے قیام کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے ہولوکاسٹ کے بارے میں کہا کہ صیہونیوں کا جھوٹا دعویٰ ہے فلسطینی اور عرب صہیونیوں کے کسی جھوٹے دعوے کے ذمہ دار نہیں ہیں۔
ڈاکٹر صابر نے اپنی گفتگو کے دوران پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پاکستان میں امریکی مداخلت کی تاریخ پر بھی روشنی ڈالی۔