(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )یورپی یونین کاکہنا ہے کہ "اسرائیل” بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف مہلک طاقت کا استعمال کررہا ہے جس کی جوابدہی کو یقینی بنانا چاہئے ۔
مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں یورپی یونین نے صہیونی ریاستی دہشتگری میں گذشتہ 72 گھنٹوں کےدوران 11 فلسطینیوں کی شہادت پر سخت تشویش کا اظہار کرتےہوئے اسرائیل کے خلاف "فلسطینی شہری ہلاکتوں کی تحقیقات اور جوابدہی کو یقینی بنانے” کا مطالبہ کیاہے۔
یورپی یونین کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی فورسز نے صرف 72 گھنٹوں کے دوران 11 فلسطینیوں کو شہید کیا ہے ، جس میں مہلک طاقت کا ضرورت سے زیادہ استعمال واضح طورپر نظر آتا ہے ، بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی پر اسرائیل کو جوابدہ ہونا چاہئے” ، ۔