(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عرين الأسود کا کہنا ہے کہ شہید محمد السعدی اور نعیم الزبیدی نے بپھرے ہوئے شیروں کی طرح صہیونی دشمنوں پر حملے کئے اور کبھی ناکام نہیں ہوئے نابلس کی گلیاں گواہ ہیں کہ شہدا ء نے صہیونی دشمنوں کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیا۔
مقبوضہ فلسطین میں حالیہ سالوں میں منظر عام پر آنے والی نئی مزاحمتی جماعت عرين الأسود نے آج صبح صہیونی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والے جنین بریگیڈ کے کمانڈر 26 سالہ محمد السعدی اور 27 سالہ نعیم الزبیدی کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شہداء کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔
عرين الأسود کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ شہید محمد السعدی اور نعیم الزبیدی نے بپھرے ہوئے شیروں کی طرح صہیونی دشمنوں پر حملے کئے اور کبھی ناکام نہیں ہوئے نابلس کی گلیاں گواہ ہیں کہ شہدا ء نے صہیونی دشمنوں کو سکھ کا سانس نہیں لینے دیا۔