(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی صہیونی ریاست نے گذشتہ ایک سال کے دوران 206 فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کیا جن میں پانچ بزرگ ، تیرا خواتین اور سینتالیس بچے شامل ہیں جن میں اکثریت کی عمریں اٹھارہ سال سے بھی کم ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی ریاستی دہشتگردی کے دوران اسرائیلی فورسز نے پانچ فلسطینیوں کو شہید کیا ، شہدا میں 45 سالہ رانی مامون ابو علی، 44 سالہ مفید محمد خلیل، دو سگے بھائی 21 سالہ جواد اور 20 سالہ ظفر سمیت عبدالرحمن رماوی کو شہید کیا گیا اس طرح اس سال کے آغاز سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور محصور شہر غزہ میں غاصب صہیونی فورسز کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں 206 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
شہید ہونے والوں میں پانچ بزرگ ، تیرا خواتین اور سینتالیس بچے شامل ہیں جن میں اکثریت کی عمریں اٹھارہ سال سے بھی کم ہیں۔