(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے شہید فلسطینی مفید کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے میں رکاوٹ ڈالنے پر فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں ، غاصب فورسز نے طاقت کا بھرپوراستعمال کرتے ہوئے تین فلسطینیوں کو گولیوں کا نشانہ بنایا متعدد آنسو گیس سے متاثر ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بیت امر قصبے میں صہیونی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونےو الے 41 سالہ فلسطینی مفید محمد محمود اخلیل کی نماز جنازہ کی ادائیگی کی تیاریاں جاری تھیں اس دوران صہیونی فورسز نے فلسطینیوں کو نماز جنازہ میں شرکت سے روکنے کی کوشش کی جس کے بعد غاصب فورسز کے ساتھ جھڑپیں شروع ہوئیں۔
غاصب فورسز نے حالات کو اپنے قابومیں کرنے کے لئے طاقت کا بھرپور استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ فائرنگ کی جس کی زد میں آکر تین فلسطینی زخمی جبکہ آنسو گیس کے باعث متعدد متاثر ہوئے۔