(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ روز صہیونی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینی نے اپنی شہادت سے قبل اپنی شہادت پر فخر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ فطری موت قبول نہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر رام اللہ کے قریب المغایر گاؤں میں صہیونی فورسز کی ریاستی دہشتگردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے 21 سالہ فلسطینی نوجوان رائد النعسان نے اپنی شہادت سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے بیان میں اپنی فطری موت کو ناپسند کرتے ہوئے لکھا تھا کہ "فطری موت سے بچو اور گولیوں کی بارش کے علاوہ نہ مرو۔”
انھوں نے اپنے بیان میں دو ماہ قبل غاصب صہیونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونےو الے احمد العابد اور رفیق دربہ کی شہادت کو خراج عقیدت بھی پیش کیاتھا۔
واضح رہے کہ رائد النعسان گذشتہ روز صہیونی فوج کی گولیوں سے زخمی ہوگیاتھا جو دوران علاج زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگیا ۔