• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے سنگین جنگی جرائم، آئی سی سی سے تحقیقات کا مطالبہ

ان جنگی جرائم کو شاملِ تفتیش کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے جو اگست 2022 میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی بلاجواز فوجی جارحیت کے دوران سرزد ہوئے تھے۔

منگل 29-11-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے سنگین جنگی جرائم، آئی سی سی سے تحقیقات کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )  دائر کردہ درخواست میں نہتے  فلسطینی شہریوں کے خلاف صہیونی ریاست کے سنگین جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

حال ہی میں عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے منصف کریم خان اور اسمبلی آف اسٹیٹ پارٹیز کی صدر سیلفیا فیرناندیز دی غورمندی کو 198 فلسطینی اور بین الاقوامی تنظیموں نےایک درخواست بھیجی ہے جس میں  صہیونی ریاست اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف سنگین جنگی جرائم  کی تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

تنظیموں نے اپنی درخواست میں عدالت سے مطالبہ کیا کہ  غیر قانونی صہیونی ریاست  کی جانب سے متعدد فلسطینی سماجی تنظیمات کو دہشت گرد گروہ قرار دینے کی واضح مذمت کی جائے اور اس سے اس اقدام سے پیچھے ہٹنے کا مطالبہ کیا جائے۔

ان جنگی جرائم کو شاملِ تفتیش کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے جو اگست 2022 میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی بلاجواز فوجی جارحیت کے دوران سرزد ہوئے تھے۔

عدالت کو قانون کے تحت اپنے دائرہ اختیار کا استعمال کرنے اور مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی نسل پرستانہ طرزِ عمل کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کرنے نیز اسرائیلی فورسز کو نہتے  فلسطینی شہریوں کے خلاف مزید جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے سے روکنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔

Tags: آئی سی سیسیلفیا فیرناندیز دی غورمندیصیہونیکریم خاننہتے فلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.