• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

انتہاپسند صہیونی اتمار بن گویر اسرائیلی داخلی سلامتی  کے وزیرنامزد

اسحاق ویسرلوف جزیرہ نما النقب اور الجلیل کے وزیر ہوں گے جو یہودی کالونیوں کو قانونی شکل دینے کے بھی ذمہ دار ہوں گے

ہفتہ 26-11-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
انتہاپسند صہیونی اتمار بن گویر اسرائیلی داخلی سلامتی  کے وزیرنامزد
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) انتہا پسند بین گویر وسیع اختیارات کے ساتھ داخلی سلامتی کے وزیر ہوں گے، اور "اتزما یہودیت” کی فہرست میں نمبر 2 اسحاق ویسرلوف جزیرہ نما النقب اور الجلیل کے وزیر ہوں گے۔

عبرانی اخبار ایہود احرنوت  کی رپورٹ کے مطابق بنجمن نیتن یاہو کی قیادت میں لیکود پارٹی نے انتہاپسند رکن پارلیمنٹ اتمار بن گویر کی قیادت میں "اتزما یہودیت” (یہودی پاور) پارٹی کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس کے مطابق مؤخر الذکر کو آئندہ قائم ہونے والی صیہونی حکومت میں وسیع اختیارات کے ساتھ داخلی سلامتی کا قلمدان ملے گا، "اتزما یہودیت” کی فہرست میں نمبر دو اسحاق ویسرلوف جزیرہ نما النقب اور الجلیل کے وزیر ہوں گے۔ وہ یہودی کالونیوں کو قانونی شکل دینے کی اسکیم کے لیے بھی ذمہ دار ہوں گے۔ امیچائی ایلیاہو وزیر ثقافت ہوں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ "اتزما یہودیت” پارٹی کو اضافی عہدے بھی ملیں گے کیونکہ آلوگ کوہن نائب وزیر اقتصادیات ہوں گے، زویکا ووگل کنیسٹ کی داخلی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے اور لیمور سون ہار میلچ گیس پراپرٹی رائٹس کمیٹی کے گردشی چیئرمین ہوں گے۔

لیکوڈ اور "اتزمہ یہودیت” کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں نے اگلی حکومت میں عہدوں کے حوالے سے جمعہ  کی رات ایک معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے میں بجٹ، سیاسی منصوبے، سکیورٹی کے مسائل، ریاست، مذہب اور آباد کاری سے متعلق امور شامل ہیں۔

Tags: اتزما یہودیتاتمار بن گویراسحاق ویسرلوفاسرائیلیصہیونیفلسطینیلیکود
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.