(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین کی ایک رپورٹ کے مطابق، قابض صہیونی فورسز نے نومبر 2022 کے پہلے ہفتے میں دو بچوں سمیت 6 فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی ناجائز صہیونی سیکیورٹی فورسز فائرنگ سے چھ فلسطینی شہید ہو گئے۔
2 نومبر کو اسرائیلی قابض فوج نے 54 سالہ فلسطینی شخص ھُباس ریان کو ااسرائیلی فوجی پر حملہ کرنے کے الزام میں گولی مار کر شہید کر دیا۔
3 نومبر کو مقبوضہ بیت المقدس اور جنین میں قابض صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے چار فلسطینیوں کو الوداع کیاگیا۔
جنین میں، جنین کیمپ پر اسرائیلی چھاپے کے بعد اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک بچے سمیت دو فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاع ہے۔
اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں 42 سالہ داؤد ریان اور 20 سالہ حسام بدر کو شہید کر دیا۔ بدر پر مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہر میں چاقو سے حملہ کرنے کا الزام تھا۔
28 سالہ فاروق سلامہ کو اس کی شادی سے چند روز قبل اسرائیلی فورسز نے گولی مار کرشہید کر دیا تھا۔ دریں اثنا، اسرائیلی فورسز نے اسی چھاپے کے دوران 15 سالہ فلسطینی محمد خلوف کو قتل کر دیا۔
18 سالہ مصعب نفل مقبوضہ مغربی کنارے میں صیہونی ریاست کے بڑھتے ہوئے تشدد کا تازہ ترین شکار بنا ، نفل کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے قصبے سنجیل کے قریب گولی مار کر شہید کیا ۔