(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسلامی تعاون تنظیم نے صہیونی ریاست کی جانب سے القدس میں تاریخی ابراہیمی مسجد کی بندش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کی پالیساں ناقابل قبول ہیں۔
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے ایک بیان میں عبادت گزاروں کوابراہیمی مسجدمیں داخل ہونے اور موذن کو مائیکرو فون کے ذریعے اذان دینے سے روکنے کی کارروائی کی مذمت کی۔ اسلامی تعاون تنظیم نے عالمی برادری سے ایسی اسرائیلی کارروائیاں ختم کرانے کے لئے فوری اقدام کامطالبہ کیا جس سے خطے میں تشدد، کشیدگی اور عدم استحکام میں اضافہ ہو گا۔