• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

انسانی حقوق کے فلسطینی کارکن کے گھر پر صہیونی آبادکاروں کا حملہ

آبادکاروں کو صہیونی فورسز کا تحفظ حاصل ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنا ہے۔

پیر 21-11-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
انسانی حقوق کے فلسطینی کارکن کے گھر پر صہیونی آبادکاروں کا حملہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی شدت پسند صہیونی آبادکاروں کو اسرائیلی سیکیورٹی فورسز  کاتحفظ بھی حاصل تھا  جنہوں نے عارف جابر کے گھر پر پتھرا ؤ کیا گھر کے شیشے توڑڈالے اشتعال انگیز نعرے بازی کی۔

فلسطینی نیوز ویب سائٹ صفا نیوز کو دیئے گئے بیان میں فلسطینیوں کے حقوق کے لیے متحرک کارکن عارف جابر نے بتایا کہ گذشتہ  روز  مقبوضہ مغربی کنارے کےجنوبی شہر الخلیل میں ان کے گھر پر شدت پسند غیر قانونی صہیونی آبادکاروں  کے ایک گروپ نے صہیونی فورسز کے تحفظ میں  حملہ کیا۔

حملہ آوروں نے ان کے اہل خانہ کو دہشت زدہ کرنے  اور مکان کو نقصان پہنچانے کے لیے پتھراو بھی کی گیا جس کے باعث کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے  آبادکاروں نے اسپرے پینٹ سے ان کے گھر کی دیواروں پر عرب اور اسلام مخالف نعرے تحریر کئے ۔

عارف جابر نے بتایا کہ الخلیل شہر میں یہودی آباد کاروں اور قابض فوج دونوں کی کارروائیاں بڑھ رہی ہیں جبکہ  آبادکاروں کو بھی صہیونی فورسز کا تحفظ حاصل ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا  اتوار کے روز ان کے گھر پر کیے گئے حملے کے علاوہ بھی شہر کی گلیوں میں یہودی آباد کار گلیوں میں جتھوں کی صورت جگہ جگہ اسی طرح کی کارروائیوں میں مصروف رہے۔ مقصد فلسطینیوں کے گھروں اور ان  کی جائیدادوں کو نقصان پہنچانا اور انہیں تنگ کرنا تھا۔   الخلیل شہر اس طرح کی کارروائیوں کے لیے ان کا اہم نشانہ ہے۔

Tags: آبادکاراسرائیلیالخلیلصفا نیوزصہیونیعارف جابرفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.