(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رواں سال صہیونی فورسزنے 35 فلسطینی بچوں کو شہید کیا جبکہ 160 فلسطینی بچے اسرائیلی جیلوں میں قید کے دوران نفسیاتی و جسمانی تشدد جھیلنے کی وجہ سے مختلف عوارض کا شکار ہو چکے ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صہیونی ریاست کی ظلم و ااستبداد کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے فلسطینی بچوں پر صہیونی ریاست کے بدترین مظالم کے خلاف اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں پر ظلم کے باعث غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کا نام ‘لسٹ آف شیم’ میں شامل کرے۔
حماس کے علاوہ انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی دیگر تنظیموں نے بھی اقوام متحدہ کے علاوہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ فلسطینی بچوں کے خلاف اسرائیلی جرائم اور دہشت گردی کا نوٹس لیا جائے۔
حماس کی جانب سے جاری کردہ مطالبے میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال صہیونی فورسز نے 35 فلسطینی بچوں کو شہید کیا ہے۔جبکہ اسی روال کے دوران 160 فلسطینی بچے اسرائیلی جیلوں میں قید کے دوران نفسیاتی و جسمانی تشدد جھیلنے کی وجہ سے مختلف عوارض کا شکار ہو چکے ہیں۔
رواں سال ماہ نومبر سے قبل تک مجموعی طور پر صہیونی فورسز نے سات سو زائد بچوں کو حراست میں لیا جبکہ صہیور فورسز فلسطینی اسکولوں کے بچوں پر بھی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے گریز نہیں کرتی ہیں۔