(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صرف 2015 میں القدس میں ہونے والی کشیدگی کے دوران صہیونی فورسز نے 9000 فلسطینی بچوں کو گرفتار کیا ان میں سے اکثریت کی عمریں اٹھارہ سال سے کم تھیں۔
بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے گذشتہ روز فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیرقانونی صہیونی فوج نے سنہ1967ء سے آج تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کو گرفتار کیا ہے۔
رواں سال کے آغاز سے اب تک صہیونی فورسز نے تقریباً 770 بچوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں 119 بچوں کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق القدس سے ہے۔
کمیشن نے کہا کہ 28 ستمبر 2000 کو الاقصیٰ انتفاضہ شروع ہونے کے بعد سے 50 ہزار بچوں میں سے تقریباً 20 ہزار کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔حراست میں لیے جانے والوں میں 9,000 بچوں یکم اکتوبر 2015 کو القدس میں کشیدگی کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔