(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رواں سال صہیونی نے ریاست نے 14 فلسطینی اسکولوں کو مسمار کردیا جبکہ 8 دیگر کو مسمار کرنے کرنے فیصلہ کیا ہے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غاصب صہیونی ریاست کی ناجائز فوج نے مسافر یطا میں فلسطینی بچوں کے ایک اور اسکول کو بھی مسمار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں اسکول کی انتظامیہ کو ایک انتباہی نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
مقامی اہلکار نے بتایا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج کی طر سے دیے گئے نوٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اگلت تین سے چار دن کے اندر اندر کسی بھی وقت سکول کو مسمار کر دے گی۔
صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ قائم کردہ اسکول اسرائیلی انتظامیہ سے اجازت کے بغیر تعمیر کیا گیا ہے جو غیر قانونی ہے اس لئے اس کو مسمار کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ رواں سال اسرائیلی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے 14 اسکولوں کو غیر قانونی قراری دیتے ہوئے مسمار کردیا ہے جبکہ آٹھ اسکولوں کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔