(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی قانون ساز کونسل رکن نے کہا ہے کہ اسرائیل کے مسلسل جرائم نے فلسطینیوں کے ردعمل کو مزید پرتشدد اور بے مثال بنا دیا۔
فلسطینی قانون ساز کونسل رکن فتحی قراوی نے گذشتہ روز اسرائیلی حکام کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کاروں کو اسرائیل مخالف قدامات سے روکنے کے لئے ان شہداءکے گھروں کی مسماری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیلیوں کے خلاف کارروائیوں میں شہید ہونے والے افراد کے گھروں کو منہدم کرنے سے اسرائیلی حکام یہ سمجھتے ہیں کہ مزاحمتی کارروائیوں کو روکا جاسکتا ہے تو یہ غلط فہمی ہے۔ شہداء کے خاندانوں کے گھروں کو مسمار کرنا بہادرانہ کارروائیوں کے مرتکب فلسطینی عوام کو جاری رکھنے سے باز نہیں آئے گا۔
انھوں نے کہا کہ سرائیل کے مسلسل جرائم نے فلسطینیوں کے ردعمل کو مزید پرتشدد اور بے مثال بنا دیا، وہ تمام اقدامات جو صہیونی ریاست ہمارے لوگوں کے خلاف استعمال کرتی ہے وہ گوریلا کارروائیوں کی اہم وجہ بنتے ہیں ۔
رکن پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مزاحمت جاری رکھیں اور اسرائیلی قبضے کا اس وقت تک مقابلہ کریں جب تک اسے ہماری مقبوضہ سرزمین سے شکست نہیں دی جاتی۔
واضح رہے کہ اسرائیل صہیونیوں کے خلاف کارروائیاں کرنے والے بہادر فلسطینیوں اور ان کے خاندان کے خلاف "اجتماعی سزا” کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کا مقصد دیگر فلسطینیوں کو اسرائیل کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائیوں سے روکنا ہے۔