(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے نابلس شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے نام پر دھاوا بولا جس کے بعد صہیونی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ اجس کے بعد غاصب فوج کو پسپا ہونا پڑا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق آج صبح سے صہیونی سیکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا جس کے بعد مزاحمتی جنگجوؤں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں، صہیونی فوج نے مزید فوج اور سادہ لباس میں ملبوس خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کو طلب کیا جو فلسطینیوں کے لباس میں ملبوس تھے۔
انقلابی نوجوانوں نے نابلس کے عوام اور شہریوں سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی جس کے بعد فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا اور ٹائر جلائے جبکہ مزاحمتی گروپوں نے قابض افواج گھریلو ساختہ بموں سے حملہ کیا۔
نابلس بریگیڈ نے مشرقی علاقے کے قرب و جوار میں قابض فوج اور سیکیورٹی فورسز پر گولیوں اور دھماکہ خیز آلات سے براہ راست حملہ کیا۔ فلسطینیوں کی جانب سے ردعمل اس قدر شدید تھا کہ صہیونی فورسز پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئیں۔
دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ "آج صبح سویرے نابلس کے علاقے میں فوجی دستوں کی سرگرمیاں ختم ہوگئیں، جس میں فوج کی گاڑیوں پر فائرنگ بھی شامل ہے، تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔”