(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی ریاستی دہشتگری میں ظالمانہ اضافے کے باوجود فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں میں مزید شدت دیکھنے میں آئی ہے اورآبادکاروں کے علاوہ مسلح صہیونی فوج کو بھی نشانہ بنایاجارہا ہے۔
غیرقانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے معروف اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال فلسطینی مزاحمت کاروں کے مختلف نوعیت کے حملوں میں 12 اسرائیلی فوجی اور 23 غیر قانونی صہیونی آبادکارہلاک ہوچکے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیر قانونی صہیونی بستی اریئیل میں 18 سالہ فلسطینی نوجوان محمد مراد سامی صوف کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے اسرائیلی شہری بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔