(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فورسز فلسطینیوں کو اغوا کر کے ایسے جعلی مقدمات میں پھنساتی ہے جہاں سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوتا اور یہ سب ان پر فلسطین کی زمین تنگ کرنے کےلئے کیا جاتا ہے تاکہ ان کو پریشان کر کے ملک سے نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا جاسکے۔
غاصب صہیونی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف مقامات سے تین مزید فلسطینی نوجوانوں کے اغوا کی اطلاع ملی ہے جن کو گذشتہ ہفتے کی شام سے اغوا کیا گیا ہے۔
اغواکنندگان میں ایک کو تفتشی عقوبت خانے میں بند کیا گیا ہےجس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے دیگر دو میں شفعاط پناہ گزین کیمپ کے رہائشی شامل ہیں جن کو گھروں سے اغوا کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی فورسز فلسطینیوں کو اغوا کر کے ایسے جعلی مقدمات میں پھنساتی ہے جہاں سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوتا اور یہ سب ان پر فلسطین کی زمین تنگ کرنے کےلئے کیا جاتا ہے تاکہ ان کو پریشان کر کے ملک سے نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا جاسکے۔