(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) الجزائرکے صدر عبدالمجید تبون کی جانب سے اسرائیلی صدر کے خطاب کا بائیکاٹ فلسطینیوں کے ساتھ اپنی گہری وابستگی اور سچائی کا اظہار ہے۔
گذ شتہ روز فلسطین پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین نے مصرکے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سربراہ اجلاس میں الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کے اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ پرآنے کے بعد الجزائری صدر کی طرف سے بائیکاٹ کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔
عوامی محاذ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الجزائرکے صدرعبد المجیدتبون کی جانب سے اسرائیلی صدر کے خطاب کا بائیکاٹ کرکے فلسطینیوں کے ساتھ اپنی گہری وابستگی اور سچائی کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے جو فلسطین میں یہودی بستیوں کی توسیع کے ذریعے اپنے پنجے مضبوط کررہی ہے۔
عوامی محاذ نے فلسطینی انفارمیشن سینٹر کو جاری ایک بیان میں اس شراکت داری پر اپنے فخر کا اعادہ کیا، جس نے ہر جگہ اور تمام شکلوں میں تصادم کو عرب قومی تشخص کا اظہار بنا دیا، جو فلسطینی کاز کو اپنے اہم ترین ستونوں میں سے ایک سمجھتا ہے۔