(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینیوں نے صہیونی فوج پر چھ مختلف مقامات پر فائرنگ کی اور آٹھ گاڑیوں کو تباہ کردیا ، جھڑپوں میں چھ فلسطینی بھی زخمی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے صہیونی فوجیوں پر چھ مختلف مقامات پر فائرنگ کی اور دو مقامات پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا جس میں ایک صہیونی فوجی بری طرح جھلس کر زخمی ہوگیا اس دوران اسرائیلی فوج کی آٹھ گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس دوران غیر قانونی مسلح صہیونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کی آبادی پر حملہ کیا جس کو مزاحمت کاروں نے پسپا کیا اور آبادکاروں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا، اور 17 مقامات پر تصادم ریکارڈ کیا گیا۔
القدس میں السعدیہ محلے اور سلوان میں جھڑپیں شروع ہوئیں اور نوجوانوں نے قابض فوج پر مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے جبکہ رام اللہ میں سنجیل، یبرود، البیرہ، بیت ایل اور النبی صالح میں جھڑپیں ہوئیں۔جنین میں مزاحمتی کارکنوں نے موفودوتان، جبع، حلبوت اور الجلمہ چوکیوں پر فائرنگ کی۔ جنین پناہ گزین کیمپ میں بھی جھڑپیں ہوئیں۔
نابلس میں جھڑپوں کے دوران جوانوں نے پتھر پھینکے، آباد کاروں کا مقابلہ کیا اور حوارہ میں ان کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی۔قلقیلیہ نے پتھراؤ، آباد کاروں سے مقابلہ اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنے کے واقعات ہوئے جس کی وجہ سے الفی میناشے اور جنسافٹ کی بستی کے قریب ایک آبادکار خاتون زخمی ہوئی۔
بیت لحم میں عزون اور تقوع اور اریحا میں زبیدات نے آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔مزاحمت کاروں نے الخلیل کے بیت امر قصبےمیں قابض فوج پر فائرنگ کی۔ انہوں نے آباد کاروں کا بھی مقابلہ کیا اور گوش عتزیون بستی کے قریب پتھراؤ کیا، جب کہ انہوں نے العروب میں آباد کاروں کی گاڑیوں کو تباہ کردیا۔