(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فورسز نے جنین شہر میں فلسطینیوں کےگھر پردھاوا بولا ردعمل میں فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج کو گھیرے میں لے کر شدید مزاحمت کی۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز غیر قانونی صہیونی فوج کے خصوصی یونٹ نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین میں ایک فلسطینی شہری صدیقی مرعی کے گھر پر دھاوا بولا اور اس کو اغوا کرلیا اس دوران مزاحمت کاروں نے صہیونی فوج کے خصوصی دستے کو گھیر لیا، دونوں فریقین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں۔
اسرائیلی فوج پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جوابی فائرنگ میں ایک فلسطینی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جس کے پیر میں گولی لگی۔
عبرانی میڈیا کے مطابق صدیقی مرعی کو 15 مئی 2022 میں مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی افسر کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔