(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یوکرین کے شہریوں کی نیک تمنائیں اسرائیل اور اس کے شہریوں کےساتھ ہیں۔
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گذشتہ ہفتے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے شدت پسند جماعت لیکود کے سربراہ نیتن یاہو کو ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دینے کے لئے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کہا ہے کہ یوکرین کے شہریوں کی نیک تمنائیں اسرائیل اور اس کے شہریوں کےساتھ ہیں۔
نیتن یاہو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نے گفتگو کے دوران پرتپاک گفتگو پر زیلنسکی کا شکریہ ادا کیا، نیتن یاھونے "اس بات کو دہرایا جس کا اعلان انہوں نے انتخابی مہم کے دوران کیا تھا ، انہوں نے کہا تھا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ یوکرین کی صورتحال کا سنجیدگی سے مطالعہ کریں گے اور جہاں تک ممکن ہوا یوکرین کی مدد کریں گے۔
” زیلنسکی نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ ” (یوکرین-اسرائیلی) بات ہمارے دونوں ممالک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجوں کی سطح پر ہوگی۔