(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شام اور لبنان میں فلسطینی پناہ گزین غربت کی لکیر سے بھی نیچے آچکے ہیں عالمی سطح پر فوری امداد نہیں کی گئی تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔
فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن احمد ابو ھولی نے غزہ میں ہالینڈ کے دفتر برائے فلسطین کے سربراہ مشیل رینتینار کے ساتھ ملاقات میں بتایا ہے کہ فلسطینی پناہ گزین تاریخ کے سنگین بحران سے گزررہے ہیں ، لبنان اور شام میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں غربت کی شرح 93 فیصد تک بڑھ گئی ہے، غربت کی شرح تشویش ناک ہو گئی ہے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہیں کئے گئے تو انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔
انہوں نے عطیات بھیجنے والے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر دستِ تعاون بڑھائیں اور فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے جلد مالی امداد فراہم کریں۔
اس موقع پر احمد ابو ھولی نے مشیل رینتینار کے ادارے کی جانب سے مالیاتی خسارے کے دوران عالمی ادارے برائے بحالی مہاجرینِ فلسطین (UNRWA )کو 14.5 ملین امریکی ڈالر عطیہ کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا