(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج کا الزام ہے کہ صہیونی آبادکار کو ایک فلسطینی نوجوان نے تیز دھار آلے سے شدید زخمی کیا تھا۔
صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق دو ہفتے قبل مقبوضہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع ‘الفندق’ گاؤں میں تیز دھار آلے سے زخمی ہونے والا صہیونی بستی "کدومیم” کا 63 سالہ صہیونی آبادکار آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مزاحمت کاروں سے مقابلے کےلئے صہیونی فوج کا لاکھوں ڈالر کا اسلحہ خریدنے کا فیصلہ
صہیونی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ہلاک ہونے والے شخص پر ایک فلسطینی نوجوان نے تیز دھار آلے سے سر پر وار کیا تھا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا، فوج نے حملہ آور کو گرفتار کرنے کا اعلان بھی کیا ہے تاہم ا س حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔