(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فضائیہ نے حماس کے عسکری ونگ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جس کو القسام بریگیڈ نے ناکام بنادیا۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے ظلم و جبر کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عکسری ونگ القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فضائیہ نے محصور شہر غزہ میں المغازی پناہ گزین کیمپ کے نزدیک القسام کے 13 ویں بریگیڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے القسام کے طیارہ شکن راکٹوں نے پسپا کر دیا ہے۔
جاری کردہ بیان میں القسام بریڈ نے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنی سرزمین اور اپنے لوگوں کے تحفظ اور دفاع کے لیے اسرائیلی جارحیت کی فلسطین کے ہر حصے میں مزاحمت کرتے رہیں گے۔
واضح رہے دو روز قبل صہیونی فضائیہ کے بمبار طیاروں نے المغازی پناہ گزین کیمپ کو سنیٹرل غزہ میں نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ اسرائیلی میزائل بردار طیارے علاقے میں دیگر عمارات کا نقصان کر سکے مگر 13 ویں بریگیڈ کو نشانہ بنانے کی ان کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔