(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحمت کاروں نے صہیونی فوجیوں اور غیر قانونی آبادکاروں کے 86 حملوں کو پسپا کیا جبکہ اسرائیلی فوج کی 12 گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی زبان کے نیوز چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 28 اکتوبر سے 3 نومبر کے درمیان فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجیوں اور صہیونی آبادکاروں پر مجموعی طورپر 261 مختلف اقسام کے حملے کئے ہیں ، ان میں 18 کارروائیاں فائرنگ کی،4 گاڑیوں کے ذریعے دشمن فوجیوں کو کچلنے،15 بارودی آلات اور دیگرکارروائیاں کی گئیں جس میں مجموعی طورپر 21 صہیونی فوجی زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں نے 78 مقامات پر پتھراؤ کیا، 45 مقامات پر فلسطینیوں نے قابض فوج اور آبادکاروں کے حملے پسپا کردیئے۔ 86 محاذ آرائی کے مقامات اور 12 حملوں میں قابض فوج کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔
مزاحمتی جنگجوؤں نے فائرنگ کی کارروائیاں کیں اور مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں دھماکہ خیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے۔القدس، الخلیل اور قلقیلیہ میں چاقو، فائرنگ اور پتھراؤ کی کارروائیوں میں سات آباد کار اور فوجی زخمی ہوئے۔
بدھ کے روز فلسطینی مزاحمت کاروں نے جنین، الخلیل، رام اللہ اور القدس میں دھماکہ خیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیل پھینکے اور فائرنگ کی۔منگل کے روزجزیرہ نقب کے علاقے عرعر، جنسفوت، اور "شافی شمرون” بستی کے قریب پتھراؤ کے نتیجے میں 3 آباد کار زخمی ہوئے۔
نابلس، جنین، القدس اور رام اللہ میں قابض فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ اور دھماکہ خیز مواد پھینکا۔پیر کے روز مقبوضہ بیت المقدس میں حزما کے قریب ایک آباد کار کو پتھروں سے زخمی کیا گیا جب کہ مزاحمتی کارکنوں نے جنین اور نابلس میں قابض فوج کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کے حملے کیے۔
ادھر بیت المقدس میں العیزریہ کے مقام پرایک فلسطینی شہری کی گاڑی کی ٹکر سےپانچ صہیونی فوجی زخمی ہوگئے۔گ اس موقعے پر مزاحمتی کارروائی میں ایک آباد کار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔