(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی بحریہ روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرکے گرفتار کرتی ہے جس کے قید میں ڈالنے کے بعد بھاری جرمانے بھی کرتی ہے۔
فلسطینی فشر مین فورم کے ڈائریکٹر یوسف وصام نے مقامی میڈیا کو صہیونی فوج کے غیر قانونی اقدامات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز بھی صہیونی بحریہ نے چار فلسطینی ماہی گیروں کو غزہ کے سمندر سے اس وقت حراست میں لے لیا جو وہ اسرائیلی حکام کی جانب سے مقرر کردہ سمندری حدود میں رہتے ہوئے مچھلیوں کا شکار کررہے تھے۔
صہیونی بحریہ نے فلسطینی ماہی گیروں کو گرفتار کرنے سے پہلے ان پر فائرنگ کی تاہم خوش قسمتی سے کوئی ماہی گیرزخمی نہیں ہوتا البتہ اسرائیلی فوج نے ان کی کشتیاں ضبط کر لیں۔
واضح رہے کہ غزہ کو غیر قانونی صہیونی قابض فوج نےگذشتہ ساڑھے پندرہ برسوں سے محاصرے مں لے رکھا ہے۔ اس محاصرے میں اسرائیلی کی تینوں افواج شریک ہیں۔ اسرائیلی بحریہ جب چاہتی ہے فلسطینی ماہی گیروں پر فارنگ کر دیتی ہے جب چاہے ان کی کشتیاں قبضے میں لے لیتی ہے اور جب چاہے انہیں اور ان کے بچوں تک کو حراست میں لے لیتی ہے۔