(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اس وقت اسرائیلی جیلوں میں درجن سے زائد فلسطینی قیدی بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال پر ہیں جن کو بنیادی انسانی حقوق میسر نہیں ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کرنے والے ادارے کی جانب سے جاری کردہ ررپور ٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اور فلسطینی قیدی نے اسرائیلی جیل میں بنیادی انسانی حقوق کی عدم فراہمی کے باعث بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی فوج کا شہید برکات عودہ کے گھر پر دھاوا، جھڑپوں میں دو فلسطینی زخمی
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے بلطا پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ سبع الطیطی نے اپنی قید تنہائی، ملاقات سے محرومی اور "کینٹین” استعمال پرپابندی کے خلاف بہ طور احتجاج مسلسل 15 روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ سبع الطیطی کو ایک ماہ سے زائد ریمون جیل میں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اسے اس کے اہل خانہ سے ملنے اور کینٹین سے اپنی مرضی کی چیزیں لینے سے محروم رکھا گیا ہے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ الطیطی جنہیں گزشتہ 10 اپریل کو حراست میں لیا گیا تھا، الطیطی کو 6 ماہ کی انتظامی قید کی سزا سنائی گئی تھی اور اس کی سزا ختم ہونے سے تین دن پہلے اس کی مزید 6 ماہ کے لیے تجدید کی گئی تھی۔