(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فائرنگ سے صہیونیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ، صہیونی بستی میں بھگدڑ مچ گئی۔
ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل کے عبرانی ٹی وی چینل 13 نے اپنی رپورٹ میں بتایاہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں تعمیر کردہ غیر قانونی صہیونی بستی شیکڈ پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اندھادھند فائرنگ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے
مزاحمتی حملے جاری اسرائیل میں ہائی الرٹ، صہیونی فوج اور خفیہ ایجنسی کے سربراہ گراؤنڈ پر آگئے
فائرنگ سے صہیونی بستی کی کئی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بھگدڑ مچ گئی ، پورا علاقہ سائرنوں سے گونج اٹھا اور صہیونیوں میں خوف ہراس پھیل گیا ۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران یہ جنین میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے تاہم حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے جلد گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ۔
واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاست کے کے جرائم کے جواب میں مزاحمت کاروں کی بہادرانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز سمیت صہیونی ریاست کی سیاسی قیادت کو بھی خوفزدہ کردیا ہے۔